’ میں کمرے میں سکرپٹ پڑھ رہی تھی کہ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے مجھے ۔۔۔“ معروف بھارتی ادکارہ ’ آرادھنا شرما ‘ نے زندگی کا سب سے خوفناک واقعہ سنا دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ ’ آرادھنا شرما ‘ نے کسی طرح ٹی وی سکرین پر اپنی جگہ بنا لی ہے لیکن یہاں تک پہنچنے کیلئے ان کی کافی جدو جہد بھی شامل ہے اور انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران ماضی میں جدوجہد کے دنوں میں پیش آئے واقعات میں سے ایک خوفناک تجربے کاذکر کرتے ہوئے سب کو حیران کر

 

 

 

 

 

دیاہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ آرادھنا شرما کا بھارت میں اس وقت ڈرامہ ” ترک مہتا کا الٹا چشمہ ‘ کافی مقبولیت حاصل کر چکا ہے جس کی بدولت اداکارہ بھی شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں ہیں ، بھارت میں اس ڈرامے کو کافی پسند بھی کیا جارہاہے ۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ یہ واقعہ میرے ساتھ میرے آبائی شہر ’ رانچی‘ میں پیش آیا ، ایک شخص تھا جو کہ ممبئی میں کاسٹنگ کر رہا تھا ، میں پونے میں ماڈلنگ کر رہی تھی جس کی وجہ سے میں انہیں تھوڑا بہت جانتی تھی ، انہوں نے مجھے کہا کہ میں رول دینا چاہتا ہوں جس کیلئے میں رانچی چلی گئی ، جہاں ہم کمرے میں بیٹھ کر سکرپٹ پڑھ رہے تھے اور اسی دوران انہوں نے مجھے غیر اخلاقی طریقے سے چھونے کی کوشش کی ، میں یہ اندازہ نہیں لگا پا رہی تھی کہ میرے ساتھ کیا ہو رہاہے ، مجھے صرف یہ یاد ہے کہ میں انہیں بار بار پیچھے دھکیل رہی تھی اور پھر کمرے کا دروازہ کھول میں وہاں سے بھاگ گئی ۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ اس واقعہ کے بعد مجھے کسی پر اعتبار کرنے میں مشکلات آ رہی ہیں ، اسی کی وجہ سے میں کسی مرد کے ساتھ کمرے میں برداشت نہیں کرپا تی تھی ، یہاں تک کہ میں اپنے والد کے ساتھ بھی ایک کمرے میں نہیں جاتی تھی اور اس وقت میں صرف انیس یا 20 سال کی ہوں گی ، میں کسی کو بھی خود کو چھونے نہیں دیتی تھی ، مجھے برا لگتا تھا ، یہ میری زندگی کا بہت ہی براتجربہ تھا ، میں اور میری والدہ اس شخص کا سامنا کرنا چاہتی تھیں لیکن پھر میرے فیملی ممبرز نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.