میرے ساتھ وہی شادی کرے گا جس کا دل اور جگرا بہت بڑا ہو گا، ریشم

میرے ساتھ وہی شادی کرے گا جس کا دل اور جگرا بہت بڑا ہو گا، ریشم لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ خداتعالی نے مجھے ایسا دل دیاہے جو ہروقت سوچتارہتا ہے کہ لوگوں میں اپنے وسائل ،خوشیاں اور پیار بانٹو،میرے ساتھ وہی شادی کرے گا جس کا دل اور جگرا بہت بڑا ہو گا۔ ایک انٹر ویو میں ریشم

 

 

 

 

 

نے کہا کہ امیری دل کی ہی ہوتی ہے ، غریب وہ نہیںجس کے جیب میں پیسہ نہیں ہے بلکہ غریب وہ ہے جس کے پاس پیسہ ہے لیکن اس میں اسے تقسیم کرنے کی ہمت نہیں ۔ ریشم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے کبھی اپنی ذات کے بارے میں زیادہ سوچا نہیں،میرے ساتھ شادی وہی کرے گا جس کا دل اورجگرا بہت بڑا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تھیٹرپر کام کرنے کا بڑا شوق تھا لیکن بڑی بہن نے تنبیہ کی کہ اگر تھیٹر پر کام کروں گی تو وہ میری ٹانگیں توڑ دیں گی اور میرے لئے گھر میں کوئی جگہ نہیں ہو گی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.