پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کا اہم جُز ہے

پاکستان کی مسلح افواج پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کا اہم جُز ہے، شی جن پنگ چین اور پاکستان آہنی بھائی، تمام موسموں کے دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، عالمی صورتحال جیسی بھی ہو، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ چینی صدر کا خصوصی پیغام راولپنڈی ( 29 جولائی2021ء) چین کے صدر شی

 

 

 

 

 

جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کا اہم جُز ہے، چین اور پاکستان آہنی بھائی، تمام موسموں کے دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، عالمی صورتحال جیسی بھی ہو، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 94 ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی، تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ اور سفارتی حکام نے شرکت کی۔تقریب میں چینی دفاعی اتاشی نے یوم تاسیس پر استقبالیہ دینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، چین کے دفاعی اتاشی نے چینی صدر شی جن پنگ کا پیغام پڑھ کرسنایا۔چینی صدر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، پاکستان کی مسلح افواج پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کا اہم جز ہیں، چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں، چین اور پاکستان تمام موسموں کے دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، عالمی صورتحال جیسی بھی ہو، چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔دنیا بدل سکتی ہے ہم ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں، جغرافیائی تحفظ، علاقائی امن و استحکام کیلئے متحد ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب

 

 

 

 

 

سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ماضی ثابت کرتا ہے ہم نے چیلنجز کے سامنے کبھی ہار نہیں مانی، ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے ہم کسی چیلنج سے نہیں گھبرائے،پاکستان اور چین کے تعلقات منفرداور مضبوط ہیں،پاک چین تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن وسلامتی کیلئے پاک چین شراکت داری کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے، پی ایل اے اور پاک فوج ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔آرمی چیف نے چین کے دفاع ، سلامتی قومی تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔ہمارے تعلقات مشترکہ مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.