شاہد آفریدی کا ایل او سی کی دوسری جانب چھکا

شاہد آفریدی کا ایل او سی کی دوسری جانب چھکا مارنا کشمیر پریمیئر لیگ کی سب سے بڑی خبر ہوگی : آسٹریلین صحافی کا ٹویٹ ڈینس فریڈمین کی ٹویٹ پرسوشل میڈیا صارفین نے مزے مزے کے جوابات دیئے لاہور ( 3 اگست 2021ء ) آسٹریلین صحافی ڈینس فریڈمین نے شاہد آفریدی کے لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف

 

 

 

 

 

چھکا مارنے کا ٹویٹ کرکے بی سی سی آئی پر طنز کیا ۔ فریڈمین کا یہ ٹویٹ اس وقت سامنے آیا جب بی سی سی آئی نے مبینہ طور پر غیر ملکی کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے دھمکی دی تھی کہ انہیں کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی کام کے لیے بھارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فریڈمین نے ایک ٹویٹ میں کہا ’کے پی ایل کے بارے میں سب سے بڑی بات تب ہوگی جب شاہد آفریدی پہلے میچ کیلئے آئے اور ایل او سی کے اس پار چھکا ماریں‘۔ ان کے اس ٹویٹ پر صارفین نے مزے مزے کے جوابات دیئے ۔ یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہرشل گبز نے ٹویٹر پر کے پی ایل میں کھیلنے کے حوالے سے بی سی سی آئی کی دھمکی کے بارے میں پوسٹ کیا اور اسے ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔ہرشل گبز نے ٹویٹ کیا کہ ’’بی سی سی آئی کی پاکستان کے ساتھ اپنے سیاسی ایجنڈے کو استعمال کرنے اور مجھے کشمیر ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کرنے کوشش غیر ضروری تھی، بھارتی کرکٹ بورڈ کا مجھے یہ دھمکی دینا کہ وہ مجھے کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی کام کے لیے بھارت میں داخل ہونے نہیں دیں گے مضحکہ خیز ہے‘‘۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.