آخرکار خود اقرار کرلیا بلاول بھٹو کس سے شادی کرنے جارہے؟ سب کے سامنے بتادیا

بلاول بھٹو نے بتا دیا وہ کیسی اور کہاں کی خاتون سے شادی کریں گے؟حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان سے کروائی جائے تو انہیں کسی قسم کا کوئی اعتراض

 

 

 

 

 

نہیں ہوگا۔ بعد ازاں مہوش حیات نے مذکورہ انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہی مستقبل میں جس سے بھی شادی کریں گی لوگوں کا معلوم ہوجائے گا اور یہ کہ ان کے پرانے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اس کی ہیڈ لائنز نہ بنائی جائیں۔ تاہم اب پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایک انٹرویو میں وضاحت کی ہے کہ وہ کس طرح کی خاتون سے شادی کریں گے اور اس کا تعلق کہاں سے ہوگا۔ جیو ٹی وی کے پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ میں میزبان سہیل وڑائچ سے بات کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری نے نہ صرف اپنی شادی بلکہ اپنی سیاست اور بچپن سے متعلق بھی باتیں کیں۔ اور ساتھ ہی پی پی پی چیئرمین سے پوچھا کہ آخر وہ شادی کے لیے کیسی خاتون کی تلاش میں ہیں جو آج تک ان کی تلاش ختم ہی نہیں ہو رہی؟ میزبان کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں یہ سن کر اچھا لگا کہ ان کی شادی پاکستان میں موضوع بنی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی اور اپنی بہنوں کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بہنیں ایسی سوچی میں نہیں تھیں کہ انہیں شادی بھی کرنی ہے اور گھر میں خوشی کا سماں بھی ہونا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے بتایا کہ شادی جیسے معاملات میں والدہ کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے، لیکن اب والدہ کے بعد وہ اور اس کی بہنیں آہستہ آہستہ معمول کی زندگی میں لوٹ رہی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس طرح کی لڑکی پسند کرتے ہیں اور کیسی لڑکی سے شادی کریں گے؟ تب انہوں نے واضح کیا کہ جب شادی ہو جائے گی تو لوگوں کو معلوم ہوجائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.