عمران خان بزدل وزیراعظم ! انصاف نہ ملا تو کریں گے؟ طاہر القادری کا بڑا اعلان

عمران خان بزدل وزیراعظم ! انصاف نہ ملا تو کریں گے؟ طاہر القادری کا بڑا اعلان منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ عمران خان کو بزدل حکمران سمجھتے ہیں تین سالوں میں انصاف تو دور کی بات کبھی ش ، ہدا کے لئے ہمدری کا ایک بول نہیں بول سکے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک

 

 

 

 

 

کےکارکنوں کے ظفروال بائی پاس سے چوک فاروقی حسینی تک  سانحہ ماڈل کے حق میں احتجاجی مظاہرہ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عمران خان اگر یہ کہیں کہ عدالتیں ان کے اختیار میں نہیں ہیں تو جو ان کے دائرہ اختیار میں ہے وہ افسر اور ملازمین جو ملوث ہیں ان کو برطرف کرکے س، زا دلوا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو وعدہ کیا وہ وفا نہیں کیاسات سال گزر گئےماڈل ٹاﺅن کو انصاف نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں انصاف نہ ملنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن 3 سال سے عمران خان نے بھی ان کے انصاف کے لئے کچھ نہیں کیا، 14 لوگوں اہل خانہ کو ابھی تک انصاف نہیں ملا لیکن ریاست مدینہ بنانے والے بھی انصاف نہیں کر سکے۔ سربراہ تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ عمران خان انصاف دینے کا وعدہ وفا نہیں کر سکے ،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف ہمیں انصاف دلائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.