اب راج کرے کی خلقت خدا۔۔۔ حکومت پاکستان نے بجلی کے بلوں کے حولے سے قوم کو شاندار خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کےبلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کومؤخرکردیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے پرحکومت 151 ارب کے خراجات برداشت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں بتایا گیا ای سی

 

 

 

 

 

سی نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر کر دیی ، فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے پرحکومت 151 ارب کے خراجات برداشت کرے گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 4ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی ہے ، جن میں ایف پی ایس سی کے لیے 16 کروڑ کی ضمنی گرانٹ ، پائیدار ترقی کےپروگرام کے لیے ایک ارب 70 کروڑ کی گرانٹ ، اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن جنوبی فیز ایک کے لیے 11ارب 48 کروڑ گرانٹ اور ایس سی اوکےلیے 46کروڑ 42 لاکھ روپےکی گرانٹ شامل ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ شعبہ توانائی پرکورونا کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئےکمیٹی قائم کردی گئی ہے ، کمیٹی انرجی سیکٹر کو ریلیف دینے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔ای سی سی نے 200 ارب کے پاکستان انرجی سکوک فیز ٹو کےلیےویلوئیٹر کے تقرر کی منظوری بھی دی اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول ڈاکٹرمنسوب صدیقی کا کہنا ہے کہ جواسکول اپریل اور مئی کی فیس لےچکےوہ اگلےماہ رعایت دیں گے اور والدین سے درخواست کی کہ ہر ماہ فیس رعایت کیساتھ ادا کریں۔تفصیلات کے مطابق نجی اسکول کی فیس میں20 فیصد کمی کے معاملے پر والدین کی شکایت پر ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکول حرکت میں آگیا، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول ڈاکٹرمنسوب صدیقی نے کہا ہے

 

 

 

 

 

کہ جواسکول اپریل،مئی کی فیس لےچکےوہ اگلےماہ رعایت دیں گے۔والدین سے درخواست ہےہر ماہ فیس رعایت کیساتھ ادا کریں ، فیس ادا کریں تاکہ اسکول انتظامیہ تنخواہیں دے سکے، پرائیوٹ اسکولز ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف کوپوری تنخواہ دی جائے، جو اسکول تنخواہیں نہیں دےگااسکےخلاف کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے سندھ میں نجی اسکولزمالکان نے فیسوں میں 20فیصد رعایت دینے سےانکار کردیا تھا ، والدین کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اسکولز کی فیس اداکرنےکی پوزیشن نہیں، فیسوں میں خصوصی رعایت پرنجی اسکولز نے شرائط لگا دیں۔والدین نے مزید کہا تھا کہ مستحق ہونے یا نہ ہونے کی درخواست اور ثبوت مانگے جارہےہیں ، محکمہ تعلیم اور پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایکشن لے۔والدین نے وزیر تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا تھا کہ گمراہ کرنیوالے اسکولوں کیخلاف ایکشن لیں اور شرائط لگانے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔خیال رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے نجی اسکولوں کو چھٹیوں کے دوران فیسوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت کی تھی۔یاد رہے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول ڈاکٹرمنسوب صدیقی نے سندھ کے تمام اسکولوں کو ہدایت دی تھی کہ صرف ماہانہ فیس وصول کریں اور دو ماہ یکمشت یا سہہ ماہی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.