میڈیکل کے طالب علموں کو تجربے کیلئے لاش دی گئی، ایک طالب علم دیکھ کر چیخیں مارنے لگے۔۔۔ کیوں کہ وہ لاش۔۔۔ ایسی خبر جو آپ کے ہوش اڑا دے

میڈیکل کے طالب علموں کو تجربے کیلئے لاش دی گئی، ایک طالب علم دیکھ کر چیخیں مارنے لگے۔۔۔ کیوں کہ وہ لاش۔۔۔ ایسی خبر جو آپ کے ہوش اڑا دے نائیجیریا (نیوز ڈیسک)نائیجیریا سے تعلق رکھنے والا میڈیکل کا طالب علم کلاس میں تجربے کے دوران اپنے دوست کی لاش میز پر رکھی دیکھ کر فرار ہوگیا۔

 

 

 

 

 

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق طالب علم ایگبی فلیڈ انسانی جسم کے اعضا کے معائنے کی کلاس کے دوران میز پر رکھی لاش کو دیکھتے ہی روتے ہوئے کلاس سے بھاگ نکلا۔طالب علم کے کلاس سے روتے ہوئے بھاگنے کی وجہ وہ لاش تھی جسے اس نے اپنے سامنے میز پر پایا۔؎رپورٹ کے مطابق میڈیکل کے طالب علم نے چند سال پرانے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ نائیجیریا کی کیلابر یونیورسٹی میں ساتھی طالب علموں کے ساتھ انسانی جسم کے معائنے کی کلاس جاری تھی، میز پر طالب علموں کو تین لاشیں دی گئی تھیں لیکن اگلے چند ہی منٹوں میں وہ ایک لاش کو دیکھ کر چیخنے لگا اور کلاس سے روتے ہوئے بھاگ گیا۔طالب علم کے مطابق ایسا اس لیے ہوا کیونکہ وہ اور ان کے ساتھی جس لاش کی چیر پھاڑ کرنے جارہے تھے وہ ان کے گہرے دوست کی تھی اور اس کے مرحوم دوست کے سینے پر گولیوں کے نشانات تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.