پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ۱ ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی

کراچی (این این آئی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 40پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 167.20روپے

 

 

 

 

سے بڑھ کر167.60روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے بڑھ کر167.70روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید167.80روپے سے بڑھ کر168روپے اور قیمت فروخت168.20روپے سے بڑھ کر168.40روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 40پیسے کا اضافہ ہواجس سے یورو کی قیمت خرید 196.80روپے سے بڑھ کر197.40روپے اور قیمت فروخت198.60روپے سے بڑھ کر199روپے ہو گئی۔ تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 230.50روپے اور قیمت فروخت232روپے پر بدستور برقرار رہی۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.