’’ خان صاحب! وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے 13 یا 18 کا ہندسہ ’برکت والا‘ ہو سکتا ہے‘‘ عمران خان کو یہ مشورہ کس نے دیا؟ عبد القیوم نیازی کو ہیلی کاپٹر پر فوری کہاں سے اسلام آباد لایا گیا؟

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے طویل مشاورت کے بعد وزارت عظمٰی آزاد کشمیر کے لیے عبدلقیوم نیازی کونامزد کیا اور وہ اب آزاد کشمیر کے وزیراعظم بھی بن چکے ہیں۔ عبدلقیوم نیازی کا تعلق حلقہ ایل اے 18پونچھ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا گیا کہ آزاد کشمیر میں پی

 

 

 

 

 

ٹی آئی کے لیے 13 یا 18 کا ہندسہ فائدہ مند اور برکت والاہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لفظ ‘ع‘ کے ساتھ شروع ہونے والا نام ہو تو آزاد کشمیر حکومت نہ صرف اپنی مددت پوری کرے گی بلکہ اس سے پی ٹی آئی کشمیر میں بھی مستحکم ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد حلقہ ایل اے 13 سے انصر ابدالی اور حلقہ ایل اے18 سے سردار عبدالقیوم خان نیازی کو وزیر اعظم پاکستان کا ہیلی کاپٹر بھیج کر مظفرآباد سے اسلام آباد بلوایاگیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کشمیر پالیسی اور امور ریاست کشمیر سمیت دیگر ایشوز پر ان سے تبادلہ خیال کیا اور پارٹی ذمہ داران سے طویل مشاورت کے بعد سردار عبدالقیوم نیازی کو آزادکشمیر کا نیا وزیر اعظم نامزد کر دیا۔وہ آزاد کشمیر کے تیرہویں وزیر اعظم ہیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.