میٹرک میں 1100میں سے 1100نمبرز حاصل کرنے والے طلبا پر بجلیاں گرا دی گئیں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) نے انٹرمیڈیٹ میں داخلے کے لیے امیدواروں کا انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک امتحانات میں سینکٹروں طلبہ نے 1100/1100 نمبر حاصل کیے تھے جس پر تعلیمی بورڈز کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ جی سی یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلبہ کا ریاضی ،

 

 

 

 

 

بیالوجی ، مطالعہ پاکستان ، اسلامیات ، انگلش اور اردو کا ٹیسٹ لیا جائے گا اور ٹیسٹ رزلٹ کی بنیاد پر ان کا میرٹ بنے گا ۔ میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان حکومت کی منظور کردہ پروموشن پالیسی کے مطابق کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق سالانہ امتحان میں تقریبا 3 لاکھ امیدواران نے شرکت کی ۔ سالانہ امتحان میں امیدواران نے صرف اختیاری مضامین میں شرکت کی تھی ۔ کامیابی کا تنا سب 98.50 رہا ۔ ثانوی تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کی طرح میٹرک میں بھی طلباء کو پورے کے پورے گیارہ سو نمبر دے کر انوکھا اعزاز حاصل کر لیا۔جب کہ سوشل میڈیا پر اس بات پر بحث جاری ہے کہ آخر اتنی بڑی تعداد میں طلباء کیسے پورے نمبر حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسی حوالے سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی کا کہنا ہے کہ 700 طلباء کے میٹرک میں 100 فیصد نمبر لینے کا سن کر میں حیران رہ گیا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.