کب کیا ہوا؟ آئی جی پنجاب کا بیان سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک)مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کیساتھ دست اندازی کاواقعہ، سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کا نوٹس،آئی جی پنجاب انعام غنی نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں رپورٹ جمع کرا دی. تفتصیلات کے مطابق مینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ دست اندازی واقعہ پر آئی جی پنجاب

 

 

 

 

 

نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کے لئے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کرایا گیا. رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ 30 ویڈیوز، 60 تصاویر اکٹھی کرکے نادرا کو شناخت کے لئےبجھوائی گئیں ہیں، نادرا نے نو افراد کی شناخت کی جنہیں گرفتار کیا گیا ہے، نشاندہی پر مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اب تک بانویں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے جیو فنسنگ ڈیٹا اکٹھا کیا گیا. واقعہ کی شام ساڑھے چھ سے لیکر سات چالیس تک اٹھائیس ہزار سے زائد افراد کا کال ڈیٹا اکٹھا کیا گیا،سات سو سے زائد افراد کو مشکوک قرار دیا گیا ہے،رپورٹ میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بلا تفریق کارروائی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ واقعہ کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات کریں گے اور ملوث ملزمان کو سامنے لاکر مثالی سزائیں دلوائی جائیں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.