شاہد آفریدی کو بڑی خوشی مل گئی۔۔ بوم بوم آفریدی کا دل گارڈن گاڑدن ہوگیا،چاہنےوالوں کیلئے بڑی خبر

سابق کپتان شاہد خان آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی یکے بعد دیگرے دو فتوحات پر خوش ہوگئے ۔ پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر بوم بوم آفریدی کا دل ’ گارڈن ، گارڈن ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جیت پر بہت اچھا لگا ، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم اور زیادہ مثبت ہو کر کھیلی ہے ۔

 

 

 

 

شاہد آفریدی نے ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے خلاف بھی اچھی کرکٹ کھیلنا پڑے گی ۔ سابق کپتان نے پاکستانی بولنگ لائن اپ پر گفتگو میں کہا کہ تمام بولرز کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بہترین بولنگ کر رہے ہیں ، وکٹیں اُڑانے والے بولرز چاہیں تو میچ کی بازی پلٹ دیں ۔ پاک بھارت میچز پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت ایک بار پھر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہوں تو لوگ زیادہ انجوائے کریں گے ۔ دونوں ملکوں کے شائقین اپنے اپنے ملکوں میں کرکٹ انجوائے کررہے ہیں ، البتہ آج کل ہم زیادہ انجوائے کررہے ہیں ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *