’’ جب بھی والد سے ملاقات کرنی ہوتی تھی تب۔۔۔‘‘ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

ممبئی (نیوز ڈیسک)منشیات کیس میں گرفتار بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے مطابق آریان خان نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ والد سے ملاقات کیلئے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 3 اکتوبر کو منشیات کے کیس میں گرفتار ہونے والے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے

 

 

 

 

دورانِ تفتیش اپنے والد سے متعلق بھی کئی اہم اور حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دو دن سے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور اِن دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل میں ہیں جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹس آریان نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ والد اس وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی مصروفیات کے باعث منیجر پوجا سے وقت لے کر ہی والد سے ملاقات کرسکتا تھا۔ واضح رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور 4 اکتوبر کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *