ماں نے خواب دیکھا کہ اس کی 4سالہ بیٹی مر گئی ،اگلی صبح بچی کو ہسپتال لے گئی تو ڈاکٹر کا ایسا ہولناک انکشاف کہ بڑا جھٹکا لگ گیا

ایک ماں نے خواب دیکھا کہ اس کی چار سالہ بیٹی مر گئی ہے اور وہ اس کی آخری رسومات میں شریک ہے۔ اگلی صبح اپنے اس خواب کی وجہ سے وہ اپنی بچی کو ہسپتال لے گئی اور چیک اپ کروایا تو ڈاکٹر نے ایسا ہولناک انکشاف کر ڈالا کہ خاتون کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ دی سن کے مطابق برطانوی شہر کراﺅلے

 

 

 

 

 

کی رہائشی اس خاتون کا نام لکس رانا ہے۔ اس نے خواب میں دیکھا کہ وہ اپنی چار سالہ بچی عنائیہ کی آخری رسومات میں شریک ہے۔ اگلے روز وہ بیدار ہوئی تو اس خواب کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھی، چنانچہ وہ عنائیہ کو ہسپتال لے گئی جہاں چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ عنائیہ کو کینسر لاحق ہے۔ لکس رانا نے بتایا کہ ”اس خواب کے بعد جب میں بیدار ہوئی تو میں بیڈ میں بیٹھی روئے جا رہی تھی۔ میں اس قدر پریشان تھی کہ میں اپنے آٹھ سالہ بیٹے امرت کو بھی چیک اپ کے لیے لے گئی تاہم وہ صحت مند تھا مگر میری بیٹی عنایہ میں لمفوبلاسٹک لیوکائمیا (Lymphoblastic Leukaemia)نامی کینسر کی تشخیص ہو گئی۔“خاتون کا کہنا تھا کہ”ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ کینسر کی یہ قسم خون کے سفید خلیوں کو تباہ کرتی ہے اور اگر زیادہ پھیل جائے تو لاعلاج ہوتی ہے۔ خوش قسمتی سے عنائیہ میں ابھی یہ کینسر ابتدائی مرحلے میں تھا۔ تشخیص کے بعد عنائیہ کا علاج شروع ہوا اور آج وہ صحت مند ہو چکی ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ میرے اس خواب نے میری بچی کی زندگی بچا لی۔ اگر میں وہ خواب دیکھنے کے بعد اسے ہسپتال نہ لیجاتی تو کینسر زیادہ پھیل جاتا اور پھر اس کا علاج ممکن نہ رہتا۔“

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *