تیمور کی ایک عادت دیکھ کر کہہ سکتی ہوں ، یہ ایک کامیاب آدمی بنے گا ؟ کرینہ کپور کی اپنے بیٹے کے حوالے سے پیشگوئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کہتی ہیں کہ اُن سے زیادہ اُن کے بیٹے تیمور سے کوئی دوسرا انسان پیار نہیں کرسکتا ہے۔بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور آج اپنی چوتھی سالگرہ منا رہے ہیں اور موقع پر جہاں تیمور کو پورے بھارت سے محبت بھرے

 

 

 

 

 

پیغامات موصول ہو رہے ہیں تو وہیں اُن کی والدہ کرینہ کپور نے بھی اپنے بیٹے کے لیے جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔اس ضمن میں کرینہ کپور نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا اور اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر تیمور کی ایک تصویر اور مختصر ویڈیو شیئر کی۔مذکورہ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیمور بڑے ہی پیار سے گائے کو گھاس کھلا رہے ہیں۔کرینہ کپور نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے بچے میں آپ کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ آپ کے پاس عزم اور لگن ہے اور آپ جو کرنا چاہتے ہیں آپ اس پر دل و دماغ سے توجہ دیتے ہیں جسے دیکھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔‘بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’جس طرح آپ گھاس اُٹھا کر گائے کو کِھلا رہے ہیں تو اُسے دیکھ میرے دل سے یہی دُعا نکلتی ہے خدا آپ کو ہمیشہ اسی طرح ایک محنتی انسان بنا کر رکھے۔‘اُنہوں نے تیمور کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’راستے میں برف کا مزہ چکھتے ہوئے، پھولوں سے چھلانگ لگاتے ہوئے، اوپر سے نیچے کودتے ہوئے، درختوں پر چڑھتے ہوئے اور اپنا سارا کیک کھاتے ہوئے آپ اپنا بچپن بھرپور طریقے سے انجوائے کرنا۔‘کرینہ کپور نے لکھا کہ ’اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے خوب محنت کرنا اور وہ کام کرنا جس سے آپ کو خوشی ملے۔‘آخر میں اداکارہ نے تیمور کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی امّاں سے زیادہ آپ سے کوئی پیار نہیں کرسکتا ہے۔‘واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، بالی وڈکی اس جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کانام تیمور ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.