غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل مقابلہ جیتنے کیلئے قومی ٹیم کو کیا کرنا ہو گا؟ قیمتی مشورہ مِل گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بہتر پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں غلطی کا مارجن ہوتا ہے لیکن سیمی فائنل میں غلطی کی گنجائش

 

 

 

 

نہیں ہوتی۔ پانچ میچز جس طرح ہماری ٹیم نے کھیلے ہیں اس سے سیمی فائنل میں اعتماد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کمزوریاں کم اور خوبیاں زیادہ ہیں، نو سے دس لوگ پرفارم کر رہے ہیں ، ایک آدھ جو نہیں بھی کر رہا تو وہ ان میں چھپ گیا ہے۔ ہم بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن آسٹریلیا کے خلاف بہتر پلاننگ کرنا ہوگی کیونکہ بڑی ٹیمیں اگر پکڑ لیں تو موقع نہیں دیتیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *