ڈاکٹر نے کہا ہے تمہاری ٹانگ لگ جائے گی، جوتے ساتھ لانا ۔ جانیں داؤد کی ٹانگ لگنے سے قبل جب وہ پہلی بار بازار گیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل تھی جس میں لاہور کے داؤد ایک حادثہ کے باعث اپنے ایک بازو اور ٹانگ سے محروم ہو گئے تھے۔ جس کی وجہ سے داؤد ایک ایسی بند گلی میں داخل ہو گئے تھے، جس سے باہر نکلنا مشکل تھا۔لیکن اس بند گلی میں ثناء ایک ایسا راستہ بن کر ان کی زندگی میں آئی ہیں جو انہیں ہر

 

 

 

 

قدم پر مدد کر رہا ہے۔ ثںاء اور داؤد کی شادی ہونا تھی سب بہت اچھا چل رہا تھا، مگر داؤد کے حادثے کے بعد سے ثناء کے والدین نے رشتہ کرنے سے انکار کر دیا اور شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن ثناء بضد تھیں کہ شادی میں انہی سے کروںگی۔ لیکن اب خبر سامنے آئی یے کہ داؤد کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی ہے، جبکہ ٹانگ کے لیے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ 23 اکتوبر کو آپ کی ٹانگ لگ جائے گی۔داؤد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ کل آپ نئے جوتے لے کر آنا، تاکہ آپ نئی ٹانگ میں جوتے پہن سکو۔ داؤد بے حد خوش تھا کیونکہ وہ اس بند گلی سے باہر نکلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہو گیا تھا، جس میں وہ پھنس گیا تھا۔داؤد کو اسی سائز کا جوتا پہنایا جا رہا ہے جو کہ ان کی پہلی ٹانگ میں موجود ہے۔ ثناء اور داؤد جوتے لینے ساتھ گئے تھے، داؤد کو خوش دیکھ کر اہلیہ ثناء بھی پھولے نہیں سما رہی تھی۔ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔داؤد نے اپنے نئے جوتے اور مصنوعی ٹانگ سے متعلق یوٹیوب پر اپنے چینل کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا۔ داؤد نے تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں انہیں سپورٹ کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *