’’ مجھے پیپر پر لکھ کر دیں کتنے دنوں میں تبدیلی لائیں گے؟‘‘ بشریٰ بی بی نے کس تحریری جواب مانگ لیا؟

’’ مجھے پیپر پر لکھ کر دیں کتنے دنوں میں تبدیلی لائیں گے؟‘‘ بشریٰ بی بی نے کس تحریری جواب مانگ لیا؟ خاتون اول نے ادارے میں دیے جانے والے کھانے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے بارے میں دریافت کیا ۔خاتون اول نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تیمارداری بھی کی۔اس موقع پر خاتون اول بشریٰ بی بی نے

 

 

 

 

 

انسٹیٹیوٹ سے اُن کا پلان بھی طلب کیا۔ خاتون اول بشریٰ بی بی نے انسٹیٹیوٹ کو مزید بہتر بنانے سے متعلق پلان طلب کیا اورانتظامیہ سے کہا کہ ایک کاغذ پر اپنا پلان لکھ کر دیں کہ آپ کتنے ماہ میں تبدیلی لائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خاتون اول بشری بی بی نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔بشری بی بی نے لاہور میں ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر میں آڈیٹوریم، لائبریری اور کانفرنس روم کا معائنہ کیا۔ ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔ مختلف مذاہب میں تصوف سے متعلق نظریات پر لیکچرز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔خاتون اول بشری بی بی کا طلبہ کیلئے بھی تاریخی اقدام، وزیراعظم کی اہلیہ نے ای لائبریری کا بھی افتتاح کر دیا۔ اسٹوڈنٹس کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والیافراد مستفید ہوسکیں گے، ریسرچ سینٹر میں طلبہ کی اسکالرشپ سے متعلق رہنمائی کیلئے آن لائن پورٹل قائم کیا جائے گا۔ خاتون اول کی کاوشوں سے سینٹر کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلا یا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.