کیا چوہدری نثا ر پی ٹی آئی میں شامل ہونے جا رہے ہیں؟ وفاقی وزیر غلام سرور خان کا بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ میں نے پارٹی کے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔اب پارٹی کی پوزیشن اتنی اچھی ہے تو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تحریک انصاف سے علیحدگی سے متعلق خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔مجھے یہ سن کر افسوس

 

 

 

 

 

ہوا جب ایک صحافی نے کہا کہ میں اور علیم خان ترین گروپ میں جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف آج وفاق کی علامت بن چکی ہے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے بھی میری ذاتی نہیں سیاسی دشمنی نہیں۔نہ وزیراعظم سے اور نہ ہی سینیر لیڈر شپ میں چوہدری نثار کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی۔ ۔چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں قبولیت بہت مشکل ہوگی۔اس حوالے سے کسی لیول پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ چوہدری نثار اس طرح کی خبروں سے اپنی اہمیت بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔غلام سرور خان نے مزید کہا کہ چوہدری نثار اگر نوازشریف کے نہیں ہو سکے تو کسی کے نہیں ہو سکتے۔نہ میں پی ٹی آئی سے جاؤں گا اور نہ چوہدری نثار یہاں آ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ میری مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبریں پہلے میرے راستےکی رکاوٹ بنیں نہ آئندہ بنیں گی، پی ٹی آئی سےاختلافات کی اطلاعات شرپسند ذہنوں کی اختراع ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ نہ میں جارہا ہوں نہ چوہدری نثار آرہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت، پارٹی منشور پر میرا اعتماد غیر متزلزل ہے، سیاسی جدوجہد کے ہر مرحلے پر اپنے قائد کے ہمراہ مصروف عمل رہا اور آئندہ بھی رہوں گا۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ میری پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اسی کو زرد صحافت کہتے ہیں۔ اسی کو ختم کرنے کے لیے میڈیا کی ایک اتھارٹی بھی بن رہی ہے جس پر کافی لوگوں کو اعتراض بھی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *