’’افغانستان میں غلامی کی زنجیریں تو توڑدی گئیں لیکن ۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمرا ن خان کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم سے ملک میں فرق ختم ہو جائے گا،ماضی کے نصاب کی وجہ سے معاشرہ 2 حصوں میں تقسیم تھا، ہم نے بڑا ظلم کیا کہ آزادی کے بعد ایک نصاب نہیں لائے، انگریزوں نے حکمرانی کیلئے دو طبقات بنا دیئے تھے، ایک غلام ذہن کبھی بڑے

 

 

 

 

کام نہیں کرسکتا، غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہیں، افغانستان میں غلامی کی زنجیریں تو توڑ دی گئی ہیں لیکن جوذہنی غلامی کی زنجیریں ہیں وہ نہیں ٹوٹتی۔ تفصیلات کے مطابق یکساں تعلیمی نصاب کے نفاذ کے آغاز کے حوالے سے ہونےوالی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ 25 سال سے میرا ویژن تھا کہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم ہو کیونکہ ملک میں صرف انگلش میڈیم والوں کو نوکریاں ملتی ہیں اور عزت ملتی ہے، لوگ مجھے کہتے ہیں یکساں نصاب تعلیم نہ ممکن ہے لیکن یکساں نصاب تعلیم سے ملک میں فرق ختم ہو جائے گا۔ عمرا ن خان نے کہا کہ نبی کریم کی زندگی تاریخ کا حصہ ہے، آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت میں سیرت النبی پڑھائی جائے گی، بچے کامیابی کیلئے بل گیٹس کی کتابیں پڑھتے ہیں، علامہ اقبال سب سے بڑے مسلمان سکالر تھے، صرف تعلیم کافی نہیں اس کے ساتھ انسانیت بھی ضروری ہے، دنیا میں آج گلوبل وارمنگ، موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑے مسئلے ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ انسانیت اور اخلاقیات بھی ضروری ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.