”ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ گھر بیٹھے حاصل کریں، نادرا نے عوام کو بڑی سہولت دیدی“

اسلام آباد (ٹوڈے نیوز )نادرا کی جانب سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے شہریوں کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے- اس سسٹم کے تحت شہری نہ صرف گھر بیٹھے ہی اپنا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکتے ہیں بلکہ نادرا سینٹرز کے رش اور وقت کے ضیاع سے بھی بچ

 

 

 

 

 

سکتے ہیںتفصیلات کے مطابق نادرا کے نئے آن لائن سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ای سہولت مراکز سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق نادرا کو اس آن لائن سسٹم کا خیال اس وقت آیا جب نادرا دفاتر کے باہر ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لیے رش لگنا شروع ہوگیا- جس کی وجہ یہ ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے کورونا کی قسم ڈیلٹا کے خوف سے ویکسین لگوانا شروع کردی ہے-نادرا کی جانب سے اس آن لائن سسٹم کے استعمال کے طریقہ کارسے متعلق شہریوں کی رہنمائی کے لیے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے- ویڈیو دیکھ کر بھی شہری اس سسٹم کا استعمال سیکھ سکتے ہیں اور گھر بیٹھے ہی اپنا سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکتے ہیں-اس کے علاوہ اس آرٹیکل میں موجود تصاویر کی مدد سے بھی اس طریقہ کار سے متعلق آگہی حاصل کرسکتے ہیں-اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ نادرا کی ویب سائٹ nims.nadra.gov.pk/nims/certificate کا وزٹ کریں اور کورونا ویکسینشن کے سرٹیفیکیٹ کے لیے یہاں تمام تر مطلوبہ معلومات فراہم کریں- اس کے بعد سرٹیفیکیٹ کی فیس کی ادائیگی قریبی ای سہولت کے مرکز جائیے اور فیس ادا کر کے سرٹیفیکیٹ حاصل کرلیجیے۔ اس کے علاوہ فیس ویزا ماسٹر کارڈ ڈیبٹ اور کریڈٹ سے بھی ادا کی جاسکتی ہے- اور اگر آپ ان کارڈز کی مدد سے ادائیگی کریں گے تو آپ کو اسی وقت سرٹیفیکیٹ کی فائل موصول ہوجائے گی جسے آپ سسٹم میں ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ کر سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.