عدالت سے رجوع کریں گی

مریم نواز بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے عدالت سے رجوع کریں گی اسلام آباد ( 11 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن جانے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گی، مریم نواز 22 اگست کو بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنا چاہتی ہیں، مریم نواز عدالت سے 2 ہفتوں

 

 

 

 

 

کیلئے لندن جانے کی اجازت مانگیں گی۔ ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، نوازشریف اور مریم نواز کے درمیان جنید صفدر کی شادی کی شرکت سے متعلق بات چیت ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز لندن میں بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے عدالت سے رجوع کریں گی۔ مریم نواز عدالت سے 2 ہفتوں کیلئے لندن جانے کی اجازت مانگیں گی تاکہ وہ اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں شرکت کرسکیں۔ واضح رہے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی ہے ، مہمانوں کو دعوت نامے بھی بھیج دیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی قومی احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہورہی ہے ، جن کا نکاح رواں ماہ 22 اگست کو لندن میں ہوگا ، نکاح کی یہ تقریب لندن کے لینزبرو میں ہائیڈ پارک کارنر میں ہوگی ، مذکورہ تقریب کے دعوت نامے بھی مہمانوں کو ارسال کردیے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.