9ویں گریڈ کا پٹواری بھی ارب پتی نکلا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کا گریڈ 9 کا پٹواری اربوں روپے مالیت کے اثاثوں کا مالک نکلا، نیب نے بورڈ آف ریونیو کے پٹواری ابوبکر جوکھیو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔مختیار کار گڈاپ سے ملنے والے ریفرنس کیلئے رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مختیار کار گڈاپ نے

 

 

 

 

 

تصدیق کی ہے کہ ابوبکر جوکھیو جس اراضی کا مالک ہے اس کی مالیت کئی اربوں میں ہے۔ یہ زمین 18-2016 کے درمیان اس پٹواری کے 3 رشتہ داروں کے نام پر منتقل کی گئی ہے۔نیب نے اس حوالے سے تیاری مکمل کر کے رپورٹ چیئرمین نیبکو بھیج دی ہے جہاں سے اجازت ملنے کے بعد اس کے خلاف باقاعدہ ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ابوبکر جوکھیو کو ایک اعلیٰ عہدیدار کا فرنٹ مین کہا جا رہا ہے جس کی سب سے زیادہ تعیناتی ملیر میں رہی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.