(ن) لیگ کی ریلی میں ناخوشگوار واقعہ! ایک شخص کی مریم نواز کو پکڑنے کی کوشش، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم کا پاور شو کامیاب بنانے کے لیے مریم نواز گھر سے نکل پڑیں، جگہ جگہ ریلیوں سے خطاب، لوگوں کا رش، کورونا ایس او پیز بھی نظر انداز ، ایسے میں ایک شخص کی مریم نواز کو ہاتھ لگانے کی کوشش، کارکنان نے شخص پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آج مریم نواز

 

 

 

 

نے لاہور میں نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کی ، یہ ریلی حکومت کے خلاف نکالی گئی تھی، ریلی میں لیگی متوالوں کی بڑی تعداد موجود تھی ، لیگی کارکنان کی جانب سے اپنی لیڈر پر پھولوں کی بارش بھی کی گئی۔ لیکن پھول پھنکنے کے دوران ایک نا خوشگوار واقعہ بھی پیش آگیا۔ مریم نواز کو اپنے درمیان دیکھ کر لیگی کارکنان خوشی سے نہال تھے اور لیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی جاری تھی، اسی دوران ایک شخص نے مریم نواز کو ہاتھ لگانے کی کوشش کی ، بظاہر وہ اپنے رہنماء کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اسکا ہاتھ جیسے ہی مریم نواز کی کمر پر لگا تو انکے ساتھ موجود دیگر کارکنان و رہنماؤں کی جانب سے مذکورہ شخص پر تھپڑوں کی بارش کر دی گئی۔واقعے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *