گوجرانوالہ: شہر کی کئی دکانوں کے ’ٹرائی رومز‘ میں خفیہ کمیر نصب، نازیبا ویڈیوز سے لڑکیوں کو کس طرح بلیک میل کیا جارہا ہے؟ متاثرہ لڑکیوں کے افسوسناک انکشافات

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک ) گجرانوالہ میں ٹرائی رومز میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ملزمان نے ٹرائی رومز میں خفیہ کیمرے نصب کر رکھے تھے۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں خفیہ کیمرے سے خواتین کے چینجنگ روم کی ویڈیوز بناکر بلیک

 

 

 

 

 

 

میل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں واقع شاپنگ سینٹر کے مالک عمر نے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرہ لگا رکھا تھا اور ملزم نے ایک خاتون کی ویڈیو ریکارڈ کرکے اس سے بلیک میل بھی کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے اور مزید رقم مانگنے پر خاتون نے گھر والوں کو بتایا تو معاملہ پولیس کے پاس پہنچا۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے دکان سے کیمرے اور ریکارڈ قبضہ میں لیکر ملزم کو والد سمیت گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔متاثرہ لڑکی کے مطابق ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا گیا اور پیسے نہ دینے کی صورت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔اس خبر پر شہری بھی مشتعل ہو گئے ہیں اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ٹرائی روم اوپر والی منزل پر بنایا گیا تھا جہاں لڑکیوں کو کپڑے ٹرائی کرنے کے لیے بھیجا جاتا تھا۔ خیال رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ 8 فروری 2018 کو فیصل آباد میں پیش آیا تھا جہاں ایک مشہور برانڈ کے ملبوسات اسٹور کے خواتین ٹرائی روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا تھا۔صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں واقع ملبوسات کے ایک مشہور برانڈ کے اسٹور میں خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کے انکشاف پر اسٹور مالک اور منیجر سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ز ایک نوجوان کی شکایت پر پیپلز کالونی میں واقع ملبوسات کے اسٹور پر چھاپہ مارا تھا اور خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگانے کے الزام میں 2 ملازمین کو حراست میں لے لیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملبوسات اسٹور میں خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگانے کا مقدمد تھانہ پیپلز کالونی میں درج کیا گیا۔۔مقدمے میں اسٹور کے مالک، اسٹور مینجر اور دیگر 2 ملازمین کو نامزد کیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.