تقریب میں وزیراعلیٰ کا ’’سٹاف ‘‘ عثمان بزدار سے کتنی دیر پہلے پہنچا تھا ؟ حیران کن دعویٰ

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے نامزد وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کو ڈیفنس میں شادی کی تقریب کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا ، اس تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک تھے ، اب ان کی سیکیورٹی سے متعلق نہایت حیران کن دعویٰ سامنے آیاہے ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے

 

 

 

 

 

حوالے سے کہاہے کہ اسد کھوکھر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شریک ہونا تھا اور وزیراعلیٰ ہاﺅس کا سیکیورٹی سٹاف ان سے صرف پانچ منٹ پہلے ہی پہنچا تھا ، وزیراعلیٰ سیکیورٹی سٹاف نے پنڈال کی مکمل کلیئرنس بھی نہیں کی. سیکیورٹی سٹاف نے پنڈال کو سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیک نہیں کیا ، وزیراعلیٰ کی کسی بھی موومنٹ سے قبل سیکیورٹی سٹاف 45 منٹ پہلے پہنچتا ہے ، سیکیورٹی سٹاف کو وزیراعلیٰ کی آمد سے قبل سیکیورٹی کلیئرنس کرنا ہوتی ہے ۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.