سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے اربوں روپے کا فراڈ! نیب حرکت میں آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) نیب راولپنڈی نے آل پاکستان پراجیکٹ نامی کمپنی کیخلاف 1ارب 8کروڑ کا ریفرنس دائر کردیا ، جس میں کہا ہے کہ جعلی کمپنی کےذریعےعوام کو غیر حقیقی منافع کا لالچ دے کر لوٹا۔ تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ، نیب نے آل

 

 

 

 

پاکستان پراجیکٹ نامی کمپنی کیخلاف 1ارب 8کروڑ کا ریفرنس دائر کردیا ، ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر کیا گیا۔ نیب کی جانب سے ریفرنس میں کمپنی مالک آدم امین چوہدری کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ ریفرنس میں ملزمان فیصل ایوب،جواد اللہ،حسن پاشا اور محمد امین بھی نامزد ہیں۔ ریفرنس میں ملزمان پرایک ارب 8کروڑ کی ذمہ داری عائد کی گئی اور کہا گیا ہے کہ جعلی کمپنی کےذریعےعوام کو غیر حقیقی منافع کا لالچ دےکر لوٹا اور پرکشش منافع دکھاکر سادہ لوح شہریوں سےاربوں لوٹے گئے۔ نیب کا کہنا ہے کہ کمپنی سرمایہ کاری کے لئے رجسٹرڈ ہی نہیں تھی، عوام آل پاکستان پراجیکٹ نامی کمپنی میں سرمایہ کاری سےبازرہیں۔ خیال رہے نیب راولپنڈی نے آل پاکستان پراجیکٹ نامی کمپنی کے مالک آدم امین چوہدری کو اپریل میں گرفتار کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.