عمران خان کی حکومت کو گرنے سے بچا لیا

مریم نواز کی ایک غلطی نے عمران خان کی حکومت کو گرنے سے بچا لیا لاہور (12اگست 2021) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ بیک ڈور والا نہیں فرنٹ ڈور والا ہوں،اس لیے میرے علم میں ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں۔ایک انٹرویو

 

 

 

 

 

کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہاں کچھ لوگ ایسے ضرور ہوتے ہیں جو فرنٹ رنر ہوتے ہیں مگر جاتے بیک ڈور ہی ہیں۔ اس لیے اس طرح کی افواہوں کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔پیپلز پارٹی کافی دیر سے جو کچھ کہہ رہی تھی آج یہ سب اسی پر آگئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کا شروع دن سے یہ موقف تھا کہ وفاق ، پنجاب ، بلوچستان تینوں حکومتیں کر سکتی ہیں لیکن اس طرف کوئی بھی توجہ دینے کے لیے تیار نہیں تھا اور پی ڈی ایم نے سارا موومنٹم خراب کر دیا۔ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے جو فیصلہ کل کرنا تھا وہ اگر آپ آج کریں گے تو غلط ہو گا،بجٹ سے پہلے ایسے حالات ہو گئے تھےکہ وفاق اور پنجاب دونوں حکومتیں جا سکتی تھیں لیکن پھر مریم نواز نے انٹرویو دے دیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ پانچ سال پورے کریں اور موجودہ حکومت کراسئز سے نکل گئی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت پنجاب کے اندر کرائسز موجود ہیں،ٹینشن چل رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ملاقات کے لیے زور لگا رہے ہیں لیکن اسپیکر پنجاب اسمبلی ان سے مل نہیں رہے جبکہ جہانگیہر ترین گروپ دوبارہ سے متحرک ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ایشوز کو لے کر سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ،ہم اس وقت لیڈر کرنے پارٹی نہیں ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.