ویکسی نیشن مکمل کرلیں

اگست تک تمام نجی وسرکاری سکول سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کرلیں لاہور( 09 اگست2021ء) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ 22 اگست تک تمام نجی وسرکاری سکول ویکسی نیشن مکمل کرلیں، جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، اس سکول کو بند کردیں گے، سکولوں

 

 

 

 

 

میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کرتا ہوں کہ  22 اگست تک تمام نجی وسرکاری سکول اساتذہ، سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کرلیں، اس کے بعد سکولوں کے رینڈم وزٹ کیے جائیں گے، جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، اس سکول کو بند کردیں گے، اس لیے تمام سکولوں کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اپنے سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کریں۔ اسی طرح سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب وزیرتعلیم سندھ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ صوبہ سندھ میں اسکول 19 اگست تک بند رہیں گے، یقینی بنائیں گے اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل ہو جائے، محرم میں ایس او پیز کا خیال نہ رکھا تو شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے، کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہے، کوشش ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق کورونا پالیسی ہو، میڈیکل کمیشن کو صوبوں کے ساتھ چلنا پڑے گا، چیلنجز درپیش ہیں، نظام برسوں سے بگڑا ہوا ہے، امتحانی مراکز میں موبائل فونز لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید برآں پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کو دیکھا جائے تو لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے، سیکرٹری صحت سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں 1036 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 64 ہزار680 ہوگئی ہے۔ اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 530 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.