اپوزیشن والے پہلے جہانگیر ترین کو عمران خان کی اے ٹی ایم کہتے تھے ، اب انکے اوپر ترس کھانے لگے ہیں ، آخر کیوں ؟ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا زبردست بیان

کراچی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین ہمارے سینئر لیڈر تھے اور ان کا پارٹی کے لئے بہت کام ہے،راجہ ریاض اس وقت جہانگیر ترین کے ماؤتھ پیس بنے ہوئے ہیں، اپوزیشن پہلے جہانگیر ترین کو اے ٹی ایم کہتی تھی آج ان پر ترس آرہا ہےوزیراعظم عمران

 

 

 

 

 

خان کسی کا دباؤ نہیں لیتے، ایمنسٹی اسکیم وہ لیتا ہے جس نے کوئی چیز چھپانی ہوتی ہے ہمارے زمانے میں بھی ایمسنٹی اسکیم آئی پہلے آپ کہتے ہیں ایمنسٹی غلط ہے پھر خود لے رہے ہوتے ہیں اس کی مجھے سمجھ نہیں آتی۔ پارٹی پوزیشن سب کے لیے کلیئر ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو ۔وائٹ کولر کرائم ثابت کرنا بہت مشکل ہے سب کو پتہ ہوتا ہے کہ کیا غلط کیا اور خود بھی لوگوں کو پتہ ہوتا ہے شہباز شریف کی ٹی ٹیوں کے ثبوت اپنے شو میں آ پ نے بھی دکھائے ہیں ۔کورٹ میں جائیں کیس لڑیں ٹی وی پر آکر اس میں سیاست ہے کیا آپ سے اگر سوال پوچھا گیا ہے آپ جواب دیں ایسا نہیں کرنا چاہیے ٹی وی پر آگئے پچیس لوگوں کو ساتھ کھڑے ہو کر کہہ رہے ہیں میں یہ ہوں تو کیا پریشر گروپ بنانا چاہتے ہیں کیا عمران خان پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں یہ بہت غلط بال کھیل رہے ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.