اقرار الحسن نے بڑے اسکینڈل سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اقرار الحسن کی ٹیم سرعام نے شرافت کا لبادہ اوڑھ کر خواتین کو اپنی خواہشات کوسکون پہنچانے کا سامان سمجھنے والے ماہر ڈاکٹر کا بھانڈا پھوڑ دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیم سرعام کی جانب سے اسلام آباد کے ڈاکٹر کو خاتون سے ذو معنی الفاظ میں تعلقات کا مطالبہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں

 

 

 

 

 

پکڑ لیا ہے ،یہ تمام کارنانہ ایک ایکشن کے ذریعے انجام دیا گیا جس میں ایک خاتون کو کیمرہ پہنا کر ڈاکٹر کے پاس بھیجا گیا اور اس نے مسائل کا شکار ہونے کی اداکاری کی ۔بات چیت کے دوران خاتون نے ڈاکٹر کی تمام ریکارڈنگ کر لی ، ڈاکٹر نے خاتون سے فائدہ دینے کیلئے کہا ، بعدازاں اقرار الحسن ویڈیو ریکارڈنگ لے کر ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئے لیکن ذہن ڈاکٹر نے اپنا جرم ماننے سے انکار کر دیا بلکہ بہانے تلاش کرنے لگا ۔ڈاکٹر نے کہا کہ یہ خاتون ان کے پاس چار مرتبہ آ چکی ہیں اور میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہی ہیں تاکہ میری ساکھ کو نقصان پہنچا سکیں ، میں نے اس خاتون کو کوئی تعلق کی پیشکش نہیں کی اورنہ ہی کوئی ایسی حرکت کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ڈاکٹرنے یہ موقف اس کے باوجود بھی اپنایا جبکہ اس کی ساری گفتگو کیمرے میں ریکارڈ ہو چکی تھی جس میں وہ واضح طور پر خاتون کو خواہشا ت کی تکمیل کیلئے پیشکش کرتا دکھائی دیتاہے اور اسے اعصابی تناﺅ کو کم کرنے کا رنگ دیتا ہے ۔پروگرام کے دوران اقرار الحسن نے بتایاکہ متعدد نوجوان لڑکیوں اور طالباﺅں نے ان سے ڈاکٹر سے متعلق شکایت کی تھی جسے وہ عدالت میں پیش کریں گے ، متاثر ہ لڑکیوں کی جانب سے شکایات ملنے کے بعد ہی ہم نے یہ ایکشن کرنے کا فیصلہ کیا ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.