”سردیوں میں“

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔دوستوسردیوں کی آمد آمد ہے، کراچی میں شامیں اور راتیں خنکی والی ہونے لگی ہیں، اس بار لگتا ہے سردیاں زوردار ہوں گی۔۔ سردیوں میں نہانا کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا۔۔صبح سویرے ٹھنڈے پانی سے نہانا ایک مشکل عمل ہے

 

 

 

 

لیکن کافی لوگ اس کو عادت بنا چکے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اس سے جسمانی صحت کو کافی فائدہ ہوتا ہے۔نیدرلینڈ کی ایک تحقیق کے مطابق جوافراد ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں وہ گرم پانی سے نہانے والے افرادکے مقابلے میں بیماری کی وجہ سے اپنے آفس یا کام سے کم چھٹی کرتے ہیں۔تحقیق کے دوران 3 ہزار سے زائد افراد کو 4گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور انہیں ہر روز گرم پانی سے نہانے کو کہا گیا لیکن اس میں سے ایک گروپ کو آخر میں 30 سیکنڈز، دوسرے کو 60 سیکنڈز اور تیسرے کو 90 سیکنڈز ٹھنڈے پانی سے نہانے کا کہا گیا اور انہیں بولا گیا کہ وہ ایک مہینے یہ عمل جاری رکھیں۔ تین ماہ بعد معلوم ہوا کہ جس گروپ کے افراد ٹھنڈے پانی سے نہائے تھے انہوںنے اپنے آفس یا کام سے 29فیصد کم بیماری کی چھٹیاں لیں۔ٹھنڈے پانی سے نہانے کی وجہ سے لوگ بیمار نہیں ہوئے یہ واضح نہیں ہے، لیکن کچھ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ٹھنڈے پانی سے نہانے سے انسان کے مدافعتی نظام میں بہتری آتی ہے۔جمہوریہ چیک کی ایک تحقیق کے مطابق جب نوجوان ایتھلیٹس کو 6 ہفتے تک ہفتے میں3 بار ٹھنڈے پانی سے نہانے کو کہا گیا تو اس وجہ سے ان کے مدافعتی نظام میں اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ کچھ نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ٹھنڈے پانی سے نہانے سے آپ کو وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ ذہنی صحت کے فوائد بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ٹھنڈے پانی سے نہانے کے جہاں فوائد نظر آرہے ہیں

 

 

 

 

اس کے ساتھ ساتھ اس سے نقصانات بھی ہوسکتے ہیں، جسم پر ایک دم سے ٹھنڈا پانی گرنا دل کے مریضوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے اور انہیں ہارٹ اٹیک بھی ہوسکتا ہے۔ٹھنڈے پانی سے نہائیں یا نہ نہائیں،آپ کی مرضی۔۔ لیکن ایک اہم خبر یہ بھی ہے کہ ہانگ کانگ میں لوگوں کو سلانے والی بس سروس کا آغازہوا ہے جس میں لوگ بیٹھ کر 47 میل کا سفر کرسکتے ہیں لیکن یہ بس کہیں نہیں جاتی بلکہ گھوم پھر کر واپس آئے گی۔ کمپنی کے مطابق بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو شہری زندگی کی تیزرفتاری سے بہت پریشان رہتے ہیں اور رات کو بھی بے خوابی سے پریشان رہتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے لمبے سفروالی پرسکون بس سروس شروع کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق ان کے صارفین کہتے ہیں کہ انہیں بس کے طویل سفر میں نیند آجاتی ہے اور وہ اسی لیے بس کی نیند آزمانا چاہتے ہیں۔ٹکٹ کی قیمت 15 سے 51 ڈالررکھی گئی ہے جس میں وہ اوپراورنیچے والے حصے میں بیٹھ سکتے ہیں۔ مسافر اپنا سامان لاسکتے ہیں جس میں شور کم کرنے کے لئے کانوں کے پلگ اورکپڑے کے چشمے بھی لاسکتے ہیں۔ بس پرسکون راہ پر پانچ گھنٹے تک چلتی رہتی ہے۔گزشتہ ہفتے جب کمپنی نے اپنی سروس کا آغاز کیا تو اس کے تمام ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے تھے۔۔کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے آرام طلبی کی۔ان کی کوشش ہوتی ہے کہ بس بستر پر لیٹے رہیں، کام پر نہ جائیں، گھر کا کوئی کام نہ کریں، بستر ہو ، موبائل ہو اور سامنے ٹی وی کھلا ہو۔۔اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔بدلتے موسم ہوں یا بدلتے لوگ، بیمار کرکے ہی جاتے ہیں۔۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.