کب آتے تھے ، کب جاتے تھے ، ساتھ کون ہوتا تھا ؟ سابق گورنر زبیر عمر کی ویڈیو در اصل کس جگہ ریکارڈ کی گئی ؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

سلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر سے منسوب وائرل نازی، ب، ا ویڈیو کے معاملے پر اواری ہوٹل انتظامیہ نے بھی موقف دے دیا۔ اواری ٹاورز ہوٹل کراچی کی جانب سے اپنے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ اواری فیملی، اواری ہوٹلز، اس کے ایگزیکٹوز اور ٹیم ممبرز اس بات کی وضاحت ضروری سمجھتے

 

 

 

 

ہیں کہ ان کے براہ راست یا بالواسطہ علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ کمروں میں خفیہ کیمرے نصب ہیں۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کمرے کے اندر رکھے ہوئے کیمرے سے کچھ ریکارڈ ہوا ہے تو یہ غیر قانونی طور پر کیا گیا ہے، نہ تو ہمیں اس کا علم ہے اور نہ ہی یہ ہماری مرضی سے ہوا۔ اواری گروپ کبھی بھی جاسوسی کرنے یا اپنے مہمانوں اور گاہکوں کی پرائیویسی میں خلل کی اجازت نہیں دیتا۔ خیال رہے کہ زبیر عمر سے منسوب نازی، ب، ا ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق گورنر سندھ کراچی کے اواری ہوٹل میں رنگ رلیاں منایا کرتے تھے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ لیگی رہنما نے خود سے منسوب وائرل ویڈیو کو جھوٹا اور انہیں بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *