پاکستان سے دبئی جانے والے سینکڑوں مسافروں کو ایئرپورٹس پر روک لیا گیا

پاکستان سے دبئی جانے والے سینکڑوں مسافروں کو ایئرپورٹس پر روک لیا گیا پاکستان سے دبئی جانے والوں مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہ ہونے پر مسافر مشتعل ہوگئے ، اسلام آباد ائرپورٹ پر شدید احتجاج کیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دبئی سے ویکسین لگوا کر آنے والوں کو بورڈنگ پاس جاری کیا گیا ہے اسلام آباد سے

 

 

 

 

دبئی جانے والے 300سے زائد مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہ ہوسکا حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ریپڈ ٹیسٹ کی شرط متحدہ عرب امارات کی جانب سے عائد کی گئی ہے شرط کے مطابق یو اے ای جانے والے مسافر سفر سے چھ گھنٹے پہلے پی سی آر کی رپورٹ جمع کروائیں گے دوسری جانب بورڈنگ پاس جاری نہ ہونے ریپڈ پی سی آر کی شرط عائد کرنے پر مسافر بھپر گئے اور انہوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرشدید احتجاج کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے مسافروں کے لیے 72 گھنٹے پہلے پی سی آر جمع کروانے کی شرط عائد کر رکھی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.