ووٹ کو عزت دینے اور خود کو بے عزت رکھنے والوں کے لیے حسن نثار کی خصوصی تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔بزرگ کہا کرتے تھے کہ جو کم بخت انسان کا شکریہ ادا نہیں کر سکتا وہ اپنے رب کا شکر بھی ادا نہیں کر سکتا۔ یہ طریقہ سب سے پہلے ہنری فورڈ نے 1908میں شکاگو کے گوشت پیک کرنے والوں کے ہاں دیکھا تھا۔ یہیں سے انسپائر ہو کر فورڈ

 

 

 

 

اپنی فیکٹری کو وہاں تک لے گیا کہ اس کے مشہور ماڈل Tکی چیسز ایک گھنٹہ 33منٹ میں اسمبل ہو جاتی تھی۔ دنیا میں پروڈکشن کو اس حد تک بڑھانے اور قیمت کو عام لوگوں کی پہنچ میں لانے کیلئے اس ’’علم‘‘ کا رول بہت کلیدی ہے۔ اس سارے کھیل کے پیچھے اہم ترین بات یہ ہے کہ آہستہ آہستہ ہر پیداواری عمل پر سائنس کا غلبہ بڑھتا گیا۔ تیسری دنیا اس لئے تیسری دنیا ہے کہ نہ ان کی سوچ سائنسی ہے نہ ان کے اعمال سائنسی ہیں جبکہ یہ کائناتیں عظیم ترین سائنس کا کرشمہ ہیں کہ ایک حقیر ترین ذرے سے لیکر کہکشائوں تک مخصوص اصولوں پر چل رہی ہیں۔ہم پہنچے ہوئے بابوں کی تلاش میں رینگتے رہ گئے اور کہیں بھی نہ پہنچ سکے جبکہ غوروفکر کرنے کے عادی چاند اور مریخ تک نہ صرف جا پہنچے بلکہ وہاں بستیاں آباد کرنے کے اولین مراحل میں بھی داخل ہو چکے۔شاید ہمارے دن بھی پھر سکتے ہیں اگر ہمارے دل اور دماغ پھر جائیں لیکن ہماری تو ساری کائنات ہی ووٹ کو عزت دینے اور خود کو بے عزت رکھنے تک محدود ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.