شیخ رشید کی قسمت کا فیصلہ بھی ہوگیا، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد میں ملاقات ہوئی ہے جس میں لاہور واقعہ کے متعلق عمران خان کو بریف کیا گیا ، وزیر اعظم کی جانب سے شیخ رشید کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطا بق وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید میں اہم

 

 

 

 

 

ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر شیخ رشید کی جانب سے وزیر اعظم کو مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہترین کام کیا،معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوگئے۔ وزیر اعظم کی جانب سے معاملات حل کرنے پر شیخ رشید کو مبارکباد بھی دی اور ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.