بریکنگ نیوز! معروف مذہبی اسکالر انتقال کر گئے، انتہائی افسوسناک خبر

معروف مذہبی اسکالر انتقال کر گئے، برصغیر کے نامور مذہبی اسکالر مولانا وحید الدین خان انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مولانا وحید الدین خان کی عمر 96 برس تھی، حال ہی میں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، انہیں کورونا کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ مولانا عحید نے دلی کے ایک نجی اسپتال میں اپنی

 

 

 

 

آخری سانسیں لیں۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مولانا وحیدالدین خان کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔نریندرمودی نے کہا کہ مولانا وحید خان دینیات اور روحانیت کے امور میں اپنی بصیرت افروز معلومات کے لیے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ مولانا وحید الدین خان کو معاشرے کی خدمت اور سماج کو با اختیار بنانے میں بے حد دلچسپی تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نامور مذہبی اسکالر مولانا وحید الدین نے قرآن مجید کا انگریزی میں ترجمہ کیا اور تذکیرالقرآن کے نام سے قرآن پاک کی تفسیر بھی لکھی۔ مولانا وحید الدین کو سن دو ہزار میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اس کے علاوہ بھی مولانا وحید الدین کو کئی انٹر نیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.