غریب ہونا جرم بن گیا

لاہور(ویب ڈیسک)لیاقت آباد میں ماں بیٹی کو غلط کاری نہ کرنے کی پاداش میں ملزم نے ماں کو اس کی 13سالہ بیٹی کے سامنے غلط کاری کا نشانہ بنا دیا جبکہ بیٹی کے ساتھ بھی شرمناک فعل کی کوشش کی،پولیس نے 15کی کال کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ جبری قحبہ خانہ لے جانے اوربچی کیساتھ بھی غلط کاری کی کوشش،

 

 

 

تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا،معلوم ہوا ہے کہ کوٹ لکھپت اسٹیشن کے قریب اکبر شہید روڈ کی رہائشی سمیرا اشرف نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہےکہ وہ ایک کوارٹر میں رہائش پذیر ہے اور اس کا خاوند محنت مزدوری کرتا ہے ،جو آجکل بیمار ہے اس کے محلے دار عبدالرزاق ولد غلام رسول نے اسے آکر کہا کہ وہ اور اس کی بیٹی خوبصور ت ہیں وہ انھیں 6ہزار روپے روزانہ دے سکتا ہے اس لئے دونوں ماں بیٹی غلط کاری کریں ،لیکن جب میں نے انکار کیا تو اس نے مجھے سنگین نتائج کی وارننگز دیں ،جس پر میں نے اپنی بیٹی کو باہر نکلنے سے بھی روک دیا،اس بات سے میں نے اپنے شوہر کو بھی آگاہ کیا تو ملزم نے اس پر شدید غصہ کیا اور 18ستمبر کو ملزم 11بجے گھر آیا اور ہتھیار تان کر کہا کہ آج میں تمھیں اور تیری بیٹی کوزندگی سے محروم کرد ونگا ۔ جس کے بعد ملزم نے میری بیٹی کے سامنے میرے ساتھ غلط کام کیا اور بعد ازاں اس نے میری بیٹی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی میں نے شور شرابا کیا میرے اور میری بیٹی کے کپڑے پھٹ گئے اس دوران یہ مجھے پکڑ کر کوارٹر سے باہر لے جانے لگا کہ آج تمھیں اور تمہاری بیٹی کو قحبہ خانہ چھوڑ کر آئوں گا اس دوران میں نے شور مچایا تو اہل علاقہ اکھٹے ہوگئے جنھوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.