”مردوں کی نظر میں پرکشش کیسے بنا جائے ؟رشتے کروانے والی خاتون نے لڑکیوں کو مشورہ دیدیا“

نیویارک(نیوز ڈیسک) امراءکے رشتے کرانے والی ایک خاتون نے اب خواتین کو مردوں کی نظر میں پرکشش بننے کے لیے کچھ مفید مشورے دے دیئے ہیں۔ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام اینابے ہے جو اپنے یوٹیوب چینل ’سکول آف ایفلوئنس‘ (School of Affluence)پر گاہے اس موضوع پر مبنی ویڈیوز پوسٹ

 

 

 

 

 

کرتی رہتی ہے۔ اپنی حالیہ ویڈیو میں اینابے نے کہا ہے کہ کچھ ایسے حربے ہوتے ہیں جن پر عمل کرکے خواتین مردوں کی نظر میں پرکشش بن سکتی ہیں اور ان میں پہلا حربہ یہ ہے کہ ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد خاتون کو بل دینے سے انکار کر دینا چاہیے۔اینا بے کا کہنا تھا کہ ویٹر کے بل لانے پر اگر آپ فوراً اپنے پرس ک ی طرف ہاتھ بڑھائیں گے اور پورا یا آدھا بل ادا کرنے کی کوشش کریں گی تو اس کے اس مرد پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور آپ کا تشخص اس کے ذہن میں ایک ’ففٹی ففٹی گرل‘ کا بن جائے گا۔لہٰذا خواتین کو بل آنے پر خاموش رہنا چاہیے اور مرد کو بل ادا کرنے دینا چاہیے۔دیگر حربے بتاتے ہوئے اینا بے کا کہنا تھا کہ خواتین کو روزانہ تازہ پھول خریدنے چاہئیں۔ خود کو مصنوعی نہیں بنانا چاہیے اور اپنا مقصد بلند رکھنا چاہیے۔ ورزش کرنی شروع کر دینی چاہیے۔ ہمہ وقت اس مرد کے لیے دستیاب نہیں رہنا چاہیے اور بوٹوکس کرانا چاہیے۔ یہ تمام ایسی باتیں ہیں کہ اگر خواتین ان پر عمل کریں تو اس مرد کو اپنا گرویدہ بنا سکتی ہیں جس کے ساتھ وہ ڈیٹنگ کر رہی ہیں اور اس کے ساتھ طویل مدتی تعلق کے لیے سنجیدہ ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

 

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.