یکم محرم الحرام کے بارے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کا چاند 9اگست 2021 کو نظر آنے کی پیشگوئی کردی ہے، جس کے تحت یوم عاشور 19 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے محرم کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم 1443 ہجری کے چاندکی پیدائش 8اگست 2021 کو 6بجکر 51 منٹ پر ہوگی ، جس کے

 

 

 

 

 

بعد محرم کا چاند 9 اگست کو نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست کو ملک کے بیشترحصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے، اس دوران ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جاتے ہیں جبکہ و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کیا جائے گا۔شہر قائد سمیت سندھ کے بلدیاتی اداروں کو محرم الحرام کے انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے، جس میں جلوس کی گزرگاہوں سے کچرا ودیگر صفائی کرنے سمیت روڈ اور ٹوٹ پھوٹ کو درست کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.