آرمی چیف کا بڑا اقدام! چین کو کیا یقین دہانی کروا دی گئی؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کیلئے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں داسو میں پیش آنے والے چینی باشندوں کو حالیہ واقعہ کے تناظر میں آرمی چیف نے حکومت چین اور چینی عوام بالخصوص

 

 

 

 

 

سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اترنے والے دوست ملک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو بھرپور معاونت، تعاون اور سیکورٹی کی یقین دہانی بھی کروائی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جبکہ ہم امن کیلئے کام کررہے ہیں،ہمیں ان تمام دشمن فورسز کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے جو ہمارے عزم کو چیلنج کر رہے ہیں،بالخصوص وہ عناصر جو چین پاکستان سٹرٹیجک تعاون کیلئے خطرہ ہیں۔ملاقات میں فریقین نے خطے میں امن واستحکام کیلئے بات چیت کا تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.