”تمام بچے سکولوں سے فارغ۔۔بچوں کو سکول بھیجنے کیلئے والدین کو کیا کرنا ہوگا۔۔ حکومت نے سخت ترین اعلان کردیا“

کورونا نے سب کے لیے ایک اور بڑی مشکل کھڑی کر دی۔ حکام کی جانب سے بچوں کو اسکول بھیجنے کے لیے پورے گھرانے کا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے نوٹس میں یہ کہا گیا ہے کہ جس نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ فوراً لگوالیں تا کہ آپ کے بچوں کو

 

 

 

 

 

اسکول جانے میں کوئی پریشانی نہ پیش آئے ۔یہ ہر عمر کے طلبہ کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ جیانگ شی اور ہینان سمیت دیگر صوبوں کی مقامی حکومتوں نے بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے اہل خانہ کو ویکسین لگ چکی صرف انہی طلبہ کو نئے سیمسٹر میں شرکت کی اجازت ہوگی۔مختلف شہروں کی مقامی حکومتو ں کے اس حوالے سے مختلف قوانین ہیں۔جیسے چین کے صوبے میں شانشی میں بغیر ویکسین لگوائے شہری ہوٹلز اور دیگر تفریحی مقامات پر نہیں جاسکتے۔اس کے علاوہ شمالی صوبے ہیبی میں 12 سے 17 سال کی عمر کے طلبہ کو ویکسین لگوانا ضروری قرار دیا گیا ہے ۔ مقامی حکومتوں کی جانب سے جولائی کے آخر تک شہریوں کو ویکسین لگوانا ضروری قرار دیا گیا ہے البتہ اس کےبعد حکام کی جانب سے سختی کی جائے گی۔واضح رہے چین نے رواں سال کے آخر تک اپنے 64 فیصد شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *