بے شک پانچ سال ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگاتے رہو، یہ کام تم سے پھر بھی نہیں ہو گا ۔۔۔۔ (ن) لیگ نے حکمران جماعت کو چٹکی کاٹ دی

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران اور بزدار پانچ سال بھی تختیاں لگاتے رہیں تو نواز اور شہباز کے منصوبے ختم نہیں ہونگے۔عمران خان کے کریڈٹ پر بی آر ٹی کے 150ارب کے کھڈے ہیں ۔شہبازشریف نے 100ارب میں تین میٹرو بنائی الحمداللہ آج بھی تینوں کامیابی

 

 

 

 

سے چل رہی ہیں ۔پشاور بی آر ٹی کیک بیکس اور کمیشن کی نظر ہونے کی وجہ سے ہر دوسرے روز بند رہتی ہے۔مالم جبہ ،خیبر بینک ،چینی چوری،گندم سکینڈل،ادویات اور پیٹرول سکینڈل عمران خان کے مشہور کارنامے ہیں۔شہبازشریف نے بلاتفریق پورے پنجاب میں ترقیاتی کام کرائے۔شہبازشریف نے پنجاب کو تین میٹرو بسیں،سپیڈو بسیں،سینکڑوں نئی سڑکیں بنائی۔شہبازشریف نے پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب بجٹ کا 35فیصد حصہ مختص کیا۔اورنج لائن ٹرین تو ہے ہی شہبازشریف حکومت کا شاہکار منصوبہ ہے۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاشہبازشریف نے صوبے کے وسائل سے بجلی کے منصوبے لگائے جن سے آج پنجاب روشن ہے۔ عثمان بزدار کا شہبازشریف سے موازنہ کرنا ایسے ہی جیسے شیخ چلی کا شیر شاہ سوری سے مقابلہ کرنا۔عثمان بزدار نے پنجاب کے عوام کو مہنگائی،بیروزگاری ،خیالی پلائو ، دعوے اور وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ہاں عثمان بزدار کے کریڈٹ پر شہبازشریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کا مثالی کریڈٹ ہے۔عمران خان ڈھائی سال بعد بھی نوازشریف کے منصوبوں پر اور عثمان بزدار شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگارہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.