کپتان 35 سال کا حساب کیسے دیں وہ تو ۔۔۔وزیراعظم نے کونساغلط کام کر دیا؟فیصل واوڈا نے لائیو پروگرام کے دوران اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا

لاہور (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پی ڈی ایم پر سخت نتقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوئی غلط کام نہیں کر رہے جو وہ حساب دیں  انہیں حکومت کرتے ہوئے صرف 2سال ہوئے ہیں تو وہ کیسے 35 سال کا حساب دیں جبکہ (ن) لیگ کو 30 سال ہو گئےہیں انہیں حساب دینا ہو گا۔ ایک انٹرویو میں

 

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ بتائے کہ نواز شریف لندن علاج کے لیے گئے ہیں تو اسحاق دار کا وہاں کیا کام ہے؟نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین کو کونسی بیماری ہےجو وہ لندن میں موجود ہیں ۔ بتائیں کہ علی ڈار لندن میں کوئی موجود ہے اس کا وہاں کیا کام؟انہوں نے مزید کہا کہ پورا خاندان ملک سے فرار ہے جبکہ عدالتیں انہیں مفرور قرار دے چکی ہیں ۔حیرانی ہے کہ قید میں تو ٹویٹر اکاؤنٹ بند رہتے ہیں جیسے ہی باہر آئیں انقلاب شروع کر دیا جاتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.