ٹک ٹاکر عائشہ نے مجھے کیوں گرفتار کروایا؟ ملز ریمبو نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لاہور(نیوز ڈیسک )  گریٹر اقبال پارک کیس کے ملزم ریمبو نے کہا وہ بے قصور ہے ۔ ٹک ٹاکر عائشہ نے مجھے پلان کا حصہ نہ بننے پر گرفتار کروایا ہے ۔ عدالت پیشی پر لائے گئے ملزم ریمبو کا کہنا تھا کہ مجھے ایک روز قبل بتایا گیا کہ کیس کی تفتیش میں ایس پی تبدیل ہوگیا ہے ۔ تھانے پہنچنے پر مجھے اور میری

 

 

 

 

ٹیم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم ریمبو نے انکشاف کیا کہ عائشہ اکرم نے مجھ سے کہا کہ جتنے بھی ملزم پکڑے گئے ہیں اُن سے فی کس پانچ ، پانچ لاکھ لیں گے ۔ میں نے اسے کہا پیسے کے پیچھے نہ بھاگو اور اپنے کیس کی پیروی کرو میں اس پلان کا حصہ نہیں بنا ۔ عائشہ نے مجھے دھمکی دی تھی کہ جو کہتی ہوں وہ تم نے نہ کیا تو جیل کی ہوا کھلاؤں گی ۔ ملزم نے مزید بتایا کہ میری اور عائشہ کی غیر اخلاقی تصویر اور ویڈیو ایک سال پرانی ہیں ۔ میں پہلے بھی آگاہ کر چکا ہوں کہ لڑکی کی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا ۔ ہمارے درمیان جو کچھ ہوا اور جو بھی رشتہ تھا باہمی رضا مندی سے تھا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *