سرکاری ملازمین کی پنشن کا حقدار کون ہوگا؟حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری ملازمین کی پنشن کے معاملے پر کئی ابہام تھے۔ جنہیں اب پنجاب حکومت کی جانب سے دور کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی وفات کے بعد پنشن کس کو دی جائے؟ یہ ایک اہم سوال تھا۔ جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے حکومت کے لیے درد سر بنا ہوا تھا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے

 

 

 

 

 

اس بارے میں اہم قانون سازی کرلی گئی ہے۔ جس کے تحت وفات پاجانے والے سرکاری ملازم کی اولاد میں سب سے بڑا بیٹا یا بیٹی پنشن حاصل کرسکیں گے۔ یہ معاملہ پہلے کئی سالوں سے حکومت کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا تھا اور متعدد کیسز میں پنشن کے ذمہ دار کا تعین کرتے سالہا سال لگ جاتے تھے۔تاہم اب سرکاری ملازم کی اولاد میں سب سے بڑا بیٹا یا بیٹی اسے حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ایک سے زائد شادیں کرنے والے ملازمین کی عمر میں بڑی بیوی کو ہی پنشن ملے گی۔ یہ وضاحت محکمہ خزانہ اور اے جی آفس کی وساطت سے جاری کی گئی ہے۔دوسری جانب آئندہ مالی سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے لیے پےاینڈ پنشن کمیشن کی جانب سے سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔ ان سفارشات میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کو ختم کرنے پر کام کیا گیا ہے۔ یہ سفارشات وزارت خزانہ کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد آئندہ سال کے بجٹ میں شامل کرلی جائیں گی۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.