تیاریاں مکمل! کل کونسی اہم سعودی شخصیت پاکستان پہنچ رہی ہے؟

تیاریاں مکمل! کل کونسی اہم سعودی شخصیت پاکستان پہنچ رہی ہے؟ سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کل ایک روزہ اہم دورے پر پاکستان آئیں گے۔وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کوپاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ چوہدر ی زاہد حفیظ نے

 

 

 

 

 

اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سعودی وزیرخارجہ کےاکستان دورے میں دوطرفہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ فیصل بن فرحان السعودکے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے مئی میں دورہ سعودیہ کے تناظرمیں یہ دورہ اہم ہے،سعودی وزیرخارجہ دیگراعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔دونوں ممالک کی قیادت کے ویژن کے مطابق دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ سعودی وزیر خارجہ دورے کے دوران دیگر پاکستان معززین سے بھی ملاقاتکریں گے ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاک سودی تعلقات کی جڑیں مشترکہ عقیدے، مشترکہ تاریخ اور باہمی حمایت کے ساتھ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے، سعودی وزیر خارجہ کایہ دورہ اعلیٰ سطح کے تبادلے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.