وصولی سے متعلق خوشخبری سنا دی

وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس وصولی سے متعلق خوشخبری سنا دی دو ماہ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف سے 23 فیصد زیادہ رہی۔ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ( یکم ستمبر 2021ء) : وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس وصولی سے متعلق خوشخبری سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے

 

 

 

 

پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح ہدف سے 23 فیصد زیادہ رہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے اچھی خبر ہے کہ ایف بی آر نے جولائی اور اگست 2021ء کے دوران 850 ارب روپے اکٹھےکیے ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ شرح ٹیکس وصولی کے ہدف سے 23 فیصد اور گزشتہ سال کی نسبت 51 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ رفتار سے ٹیکس کا سالانہ ہدف 5 ہزار 829 ارب آسانی سے حاصل کیا جا سکے گا۔دوسری جانب جولائی 2021ء میں حکومت نے 1.6 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے لیے جب کہ یہ حجم جولائی 2020ء میں لیے گئے قرضوں کے مقابلے میں دو گنا ہے۔وفاقی حکومت نے 1.6 ارب ڈالر کے قرضے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور پہلے سے لیے گئے قرضوں کی ادائیگی کے لیے حاصل کیے۔ اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں مختلف ذرائع سے حکومت نے 1.6 ارب ڈالر کے قرضے لیے۔ یہ حجم گذشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں لیے گئے قرض سے 100 فیصد زائد ہے۔ واضح رہے کہ 1.6 ارب ڈالرکا یہ مجموعی قرض نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے عوض 7 فیصد شرح سود پر لیے گئے انتہائی مہنگے قرض کے علاوہ ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.