پاکستان کو دعائیں دینے لگے

سفارت خانہ کھلا رکھنے اور ویزا دینے پر افغان شہری پاکستان کو دعائیں دینے لگے کابل (18 اگست 2021ء ) افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد تقریباً تمام ممالک نے اپنے سفاتخانے بند کردیے لیکن ان حالات میں بھی سفارت خانہ کھلا رکھنے اور ویزا دینے پر افغان شہری پاکستان کو دعائیں دینے لگے۔ تفصیلات کے

 

 

 

 

مطابق میڈیا سے گفتگو میں افغان شہری نے بتایا کہ پاکستان کے علاوہ باقی سارے سفارت خانے بند ہیں ، صرف پاکستان کا سفارت خانہ ویزا لگا کر دے رہا ہے ، خراب حالات میں بھی ویزا فراہمی پرشکر گزار ہیں ، کیوں کہ خراب صورتحال کے باوجود پاکستانی سفارتخانے کا عملہ تندہی سے کام کر رہا ہے۔خیال رہے کہ افغانستان چھوڑ کر باہر جانے کے لیے لوگوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر افراتفری عروج پر تھی ، اس دوران کابل سے نکلنے کی کوشش میں 3 نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے ، تین نوجوانوں نے جہاز کے ٹائروں میں چھپ کر کابل سے نکلنے کی کوشش کی ، اس دوران تینوں نوجوان جہاز سے گر گئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.